عالمی مجلس ختم نبوت کا مسلمان ممبر کیلئے ختم نبوت کاحلف نامہ لازمی قراردینے پر اسلام آباد بار کو خراج تحسین

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم ،مولانا محبوب الحسن طاہر،پیررضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالعزیز ، قاری ظہورالحق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کو مسلمان ممبران کے لئے ختم نبوت حلف نامہ کوممبر شپ حاصل کرنے کے لئے لازمی قرار دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنرل باڈیز اسلام آباد بار کے جملہ ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں جنکی محنت کی بدولت یہ عظیم کارنامہ سرانجام دیا گیا ۔

اللہ تعالیٰ جنرل باڈی اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کو اس عظیم کام پربہترین جزاء عطاء فرمائیں۔

(جاری ہے)

علماء نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی طرف سے بارکا رکن بننے کے لیے اور بار کا الیکشن لڑنے کے لیے ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی قراردینے کے فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی دیگر بارایسوسی ایشنز کو بھی اسلام آباد بار کی تقلید کرتے ہوئے ختم نبوت حلف نامہ کو ممبر بننے کے لیے لازمی قراردیں تاکہ ختم نبوت کا کوئی غدار جعل سازی سے بارز کا ممبر بن کر اسلام وپاکستان کیخلاف کوئی سازش نہ کرسکے ۔

ختم نبوت کے رہنماؤں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ تمام ایسوسی ایشنز 1973ء کے متفقہ اسلامی آئین کی روشنی میں ختم نبوت کا حلف نامہ ممبرشپ بننے اور الیکشن لڑنے کے لیے لازمی شامل کریں۔اس طرح پرائیویٹ ادارے اور یونینز بھی ممبرز کے لیے ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی قراردیکر آقاﷺ کی ختم نبوت و باموس رسالت کے تقد کے تحفظ کے لیے اپنا دینی و آئینی فریضہ ادا کریں جو ہم سب کا دینی وملی و قومی فریضہ ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں