نکاح کے خطبے کو اگراردو میں دیا جائے تو معاشرے پر اچھے اثرات مرتب ہونگے، اشرف آصف جلالی

ہفتہ دسمبر 23:30

نکاح کے خطبے کو اگراردو میں دیا جائے تو معاشرے پر اچھے اثرات مرتب ہونگے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے بھانجے مولانا محمد رضاء المصطفیٰ رازی کے ’’نکاح مسنون‘‘ کے موقع پر الجنت میر ج ہال میں ’’اُسوہِ مصطفی ﷺ‘‘کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جسکی صدارت حضرت پیر سید نوید الحسن مشہدی نے کی۔

جبکہ شیخ الحدیث حافظ نذیر احمد گوندل ،شیخ الفقہ حافظ کریم بخش جلالی ، خوشبوئے رومی پیر سردار احمد عالم قادری،حضرت پیر سید محمد حیدر مرتضی شاہ صاحب ،علامہ محمد عبد الرشید اویسی نے مہمان خصوصی کے طور پرشرکت کی۔ تقریب کے روح رواں ڈاکٹر محمداشرف آصف جلالی کے والد محترم الحاج صوفی سرور گوندل تھے۔اسوہ مصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا- شادی بیاہ کی اکثر تقریبات خلاف شرع اعمال کی وجہ سے گناہوں کے میلے بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اگر نکاح کے عربی خطبے کے ساتھ تبلیغ دین کیلئے اردو میں بھی خطبہ دیا جائے تو اس کے معاشرے پر بہت اچھے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ایک مسلمان کو شادی وغمی دونوں حالتوں ہی میںدینِ اسلام کی تعلیمات کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔ہمیں جہاں غمی کے وقت فکر آخرت اور ثواب کی ضرورت ہے ایسے ہی خوشی کے وقت بھی ان دونوں باتوں کی ضرورت ہے۔مغربی اقدار کی پیروی اور فیشن کی اندھا دھند تقلید نے مسلمان کو اپنا تقدس بھلا دیا ہے۔

شادی بیاہ کی تقریبات اگر سنت کی روشنی میں انجام پائیں تو نسل نو شیطان کے حملوں سے محفوظ ہوسکتی ہے۔المیہ یہ ہے شادی کے موقع پر عریانی فحاشی کی تمام حدیں عبور کر دی جاتی ہیں۔میوزک شو،ڈھول باجے اور طرح طرح کی خرافات کی وجہ سے مسلم اور غیر مسلم کی شادی کی تقریبات میں فرق ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔اگر روزانہ منعقد ہونے والی شادی کی ہزاروں تقریبات میں قرآن وسنت کا پیغام لوگوں تک پہنچایا جائے تو مغربی یلغار کا اچھے طریقے سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

کانفرنس میں صاحبزادہ محمد حق نواز چشتی،صاحبزادہ محمد عمرو سنپوری،مفتی محمد عابد جلالی، مولانا محمد اکرم جلالی،مفتی محمد ارشاد جلالی،مفتی محمد اسحاق ابراہیم جلالی،مولانا محمد مظہر قیوم ،مولانا محمد اشفاق صابری،مولانا محمد شبیر احمد چشتی،مولانا محمد رفیق رضوی،مولانا محمد فلک شیر جلالی،مولانا محمد عبدالعلیم جلالی،مفتی محمد عامر جاوید رضوی کے علاوہ سینکڑوں علماء نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments