ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر فاؤنٹین ہاؤس میں ٹرانس جینڈر زکے لیے آگاہی کیمپ

اتوار 8 دسمبر 2019 00:04

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر فاؤنٹین ہاؤس میںمعاشرے کے محروم طبقے یعنی ٹرانس جینڈرز کے لیے آگاہی کیمپ کا انعقادکیا گیا۔200سے زائد خواجہ سِراؤں کو تفصیلی معائنہ کے ساتھ ساتھ بہتر غذا کے استعمال پربراہ راست آگاہی دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈ ی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فاؤنٹین ہاؤس میں ٹرانس جینڈرز کے لیے منعقدہ آگاہی کیمپ میں خواجہ سِراؤں کو بہتر صحت کے حصول میں خوراک کے کردارپر آگاہی دی گئی۔

مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور صحت مند طرز زندگی بسر کرنے کے حوالے سے تفصیلی غذائی چارٹس،کتابچے اور ہدایت نامے مفت دیے گئے۔20 ماہر غذائیات پر مشتمل ٹیم نے کیمپ میں خواجہ سِراؤں کو بہتر طرز زندگی بسر کرنے کے اصولوں کے حوالے سے راہنمائی بھی فراہم کی۔

(جاری ہے)

خواجہ سرا ئوںکو ان کی تشخیص کردہ بیماری کی نوعیت کے مطابق غذائی راہنمائی دی گئی۔ کیمپ میں آنے والے خواجہ سراؤں کے قد،وزن،باڈی فیٹ اینلائزیشن،ہائیڈ ریشن سٹیٹس،بلڈ پریشراوربی ایم آئی جیسے ٹیسٹ مفت کیے گئے۔

ایم ایس فاؤنٹین ہاؤس ڈاکٹر سید عمران مرتضٰی کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آگاہی کیمپس کے انعقاد سے لوگوں میں غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کا شعور پیدا ہو رہا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پانے کے لیے لوگوں میں علاج بالغذا کی آگاہی پیدا کرنے کا عمل قابل ستائش ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے لوگوں کو بلا تفریق غذائی اہمیت پر آگا ہی دے کر ہی صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہے۔خوراک کے بہتر استعمال بارے آگاہی سے ہی بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں