وزیر اعظم عمران خان مستحکم طریقے سے حکومت چلا رہے ہیں ، سعدیہ سہیل رانا

اتوار 8 دسمبر 2019 14:55

ْ لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) وزیر اعلی پنجاب کی سرکاری ترجمان اور رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مستحکم طریقے سے حکومت چلا رہے ہیں، وزیر اعظم کی موثر اور جامع پالیسیوں کی بدولت پاکستان معاشی طور پر بتدریج مضبوط ہو رہا ہے اور مستقبل میں مزید بہتری نظر آئے گی، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو بدعنوان عناصر اور قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کرنے کیلئے مینڈیٹ دیا ہے، حکومت ملک سے بدعنوانی کی لعنت اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو کئی دہائیوں کے بعددرست سمت میں گامزن کیا ہے۔ پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ کی ساری توجہ صرف اقتدارکی باریاںلینے پر مرکوزتھی جبکہ ملک کو کوئی سمت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیح ملک کے پسے ہوئے طبقات ہیںاورانشااللہ حقیقی معنوں میں دو نہیں ایک پاکستان کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں