لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ’’سندھ ثقافتی دن‘‘ کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد

پاکستان کے نامور آرٹسٹوں صنم ماروی، ریشماں پروین، شوکت علی شیخ ،استاد برکت علی و دیگر کی زبردست پرفارمنس سندھ اور پنجاب سمیت پاکستان بھر کے تمام علاقے اعلی ثقافتی تاریخ کے مالک ہیں، الحمرا کا اس کے فروغ میں اہم کردار ہے‘سیکرٹری ثقافت سندھ اکبر لغاری

اتوار 8 دسمبر 2019 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ’’سندھ ثقافتی دن‘‘ کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان کے نامور آرٹسٹوں صنم ماروی، ریشماں پروین، شوکت علی شیخ ،استاد برکت علی و دیگر کی زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔سیکرٹری ثقافت سندھ اکبر لغاری نے اس موقع پر کہا کہ سندھ اور پنجاب سمیت پاکستان بھر کے تمام علاقے اعلی ثقافتی تاریخ کے مالک ہیں، الحمرا کا اس کے فروغ میں اہم کردار ہے ۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس تقریب کے حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمرا میں سندھ کی ثقافت کا دن منانا اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان کے مختلف صوبوں کے لوگ ایک ہی محبت کی لڑی میں پرئوے ہوئے ہیں،ہم سب کی خوشیاں سانجھی ہیں،الحمرا آپسی امن و سلامتی اور صوبائی ہم آہنگی کے فروغ میںکلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ پروگرام بے حد مثبت اثرات کا حامل ہے اس سے لاہور کی عوام کو اپنے نہایت خوبصورت صوبے سندھ کی ادب وثقافت ،وہاں کی اقدار ،لوگوں کے رہن سہن کے انداز کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے، الحمرا ملک بھر کے علاقے کی خوبصورت ثقافتی رنگ پیش کرتا رہتا ہے آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ تقریب لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن لاہور کی مشترکہ پیش کش تھی۔ سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری انور چانڈیو نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم الحمرا انتظامیہ کے بے حد شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمیں ایک فعال اور متحرک پلیٹ فارم پر پرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا۔پروگرام میں بچوں نے سندھی ثقافتی لباس زیب تن کر کے مختلف ٹیبلوز پر پرفارم کیا جیسے خوب سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں