گ* کر پشن کر نیوالے ملک وقوم کی تر قی اور خوشحالی کے دشمن ہیں : چوہدری محمدسرور

ّ تحر یک انصاف کی حکومت کر پشن کے خلاف اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی معاشی مسائل ‘ مہنگائی ‘بے روزگاری اور غر بت سمیت تمام مسائل کی بنیادی وجہ کر پشن ہی: گور نر پنجاب

اتوار 8 دسمبر 2019 20:35

% لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کر پشن کر نیوالوں کو ملک وقوم کی کی ترقی اور خوشحالی کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کی حکومت کر پشن کے خلاف اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ‘معاشی مسائل ‘ مہنگائی ‘بے روزگاری اور غر بت سمیت تمام مسائل کی بنیادی وجہ کر پشن ہے ۔

گور نر ہائوس کے جاری اعلامیہ کے مطابق انسداد کر پشن ڈے کے موقعہ پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کر پشن کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے پاکستان سے کر پشن کے خاتمے کیلئے حکومت کیساتھ ساتھ پار لیمنٹ ‘سیاسی ومذہبی جماعتوں اور تمام طبقات کو بھی اپنا کردار کر نا ہوگا پاکستان میں معاشی مسائل ‘ مہنگائی ‘بے روزگاری اوردیگرمسائل سے نجات کیلئے ہر سطح اور ہر شعبے سے کر پشن کو جڑوں سے ختم کر نا لازم ہوچکا ہے جسکے لیے وزیر اعظم عمران خان نے ’’بلا تفر یق اور شفاف احتساب ‘‘کیلئے نیب اور ایف آئی اے سمیت احتساب کے اداروں کو مکمل طور پر آزاد کر دیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ نیب او ر ایف آئی اے سمیت احتساب کے ادارے جتنے آزادی کیساتھ آج کام کر رہے ہیں ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر نے کی پالیسی پر گامزن ہے ہماری حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ کر پشن کر نیوالے آخری شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک احتساب جاری رہے گاکر پشن کے خلاف عدلیہ ‘نیب اور ایف آئی اے سمیت دیگر ادارے جتنی محنت اور ایمانداری سے کام کر رہے ہیں پوری قوم انکو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ آج انسداد کر پشن ڈے کے موقعہ پر ہم سب کو یہ عہد کر نا ہے کہ ہم پاکستان کو کر پشن فری ملک بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر یں گے اور کر پشن کے خلاف کام کر نیوالوں ہرادارے کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائیگی تاکہ کل نہیں آج ہی ملک کو کر پشن جیسے ناسور سے نجات دلائی جاسکے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں