نئے پاکستان میں سستی اور میعاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے، ڈاکٹر سیمی بخاری

پیر 9 دسمبر 2019 15:20

لاہور۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے ریلوے ، پی آئی اے اور دیگر اداروں کی طر حتعلیمکے شعبے کو بھی تباہ کر دیا، نئے پاکستان میں سستی اور میعاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیسک فائونڈیشن سکول کی سالانہ تقر یب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرتحر یک انصاف کی ایم پی اے نیلم حیات، تحر یک انصاف کی مر کزی رکن ثروت گوہر، مقدسہ ایاز ، ثروت شجاع ، ملک حیات سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے وہاں سستی اور معیاری تعلیم کا ہونا بہت ضروری ہے مگر بدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے اس پر کوئی توجہ نہیںدی لیکن الحمد اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحر یک انصاف کی حکومت تعلیم کے شعبے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے جس کے لیے وفاق اور پنجاب میں تعلیم کے حوالے سے بہت سے پروگرام شروع کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہتعلیمکے شعبے میں کام کر نے والی فلاحی تنظیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ بیسک فائونڈیشن فری ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے بھر پور کام کر رہی ہے انہوں نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں