پنجاب بھرمیں1059ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق1169زخمی ہوئے

منگل 10 دسمبر 2019 00:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1059روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں12افرادجاں بحق جبکہ1169افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔462معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہو۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (66فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 474ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور35مسافر540اور167پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ257ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت265متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 87حادثات میں 105متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان73حادثات میں76متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ان ٹریفک حادثات کے کل1181متاثرین میں942مرد اور239خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں214افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور656افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ311زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں899موٹر سائیکلز،126آٹو رکشے،109موٹر کاریں،40وین8مسافربسیں،22ٹرک اور147دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں