ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور میڈیکل سکریننگ فیسلٹی کا دورہ

عالمی معیار کے مطابق نمونوں کو ٹیسٹ کرنے کے جدید نظام کے حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو بریفنگ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیباٹری میں تمام اشیاء خورونوش کو چیک کرنے کی صلاحیت یقینی بنائی جائے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن

منگل 10 دسمبر 2019 00:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور میڈیکل سکریننگ فیسلٹی کا دورہ کیا۔افسران کی جانب سے کام کے طریقہ کار اور سہولیات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کوفوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور میڈیکل سکریننگ فیسلٹی کے دورہ میںعالمی معیار کے مطابق نمونوں کو ٹیسٹ کرنے کے جدید نظام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی سالانہ سیمپلنگ شیڈول کے مطابق کی جانے والی چیکنگ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔سال2019میں 8ہزار 457 خوراک کے سیمپل جبکہ 58ہزار 79فوڈ ہینڈلرز کے کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھاکہ فوڈ اور میڈیکل سکریننگ لیب کی استعداد کار میں جلد از جلد اضافہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فوڈ لیب میں کام کرنے والے ٹیکنیشن کاعالمی معیار کا تربیت یافتہ ہونا نہایت خوش آئند ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی میڈیکل اور فوڈلیبارٹریز بین الاقوامی سٹینڈرز کے مطابق کام کر رہی ہیں۔عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ لیباٹری میں تمام اشیائے خورونوش کو چیک کرنے کی صلاحیت یقینی بنائی جائے۔سالانہ سیمپلنگ شیڈول کے مطابق سال میں متعدد بار خوراک کے نمونوں کی فوڈ لیب میں چیکنگ پرانڈسٹری کا مکمل اعتماد ہے۔جدید فوڈ ٹیسٹنگ لیب کی موجودگی سے ملاوٹ مافیا اور جعل سازوں کی نشاندہی آسان ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں