ہوم بیسڈ ورکرز ایکٹ اور پنجاب آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری گیم چینجر ثابت ہوں گے‘انصرمجیدخان

دونوں ایکٹس کی منظوری گھریلو ملازمین اور صنعتی اداروں کے کارکنان کے تحفظ اور صحت کیلئے بہترین ثابت ہوں گے‘وزیر محنت و انسانی وسائل

منگل 10 دسمبر 2019 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ ہوم بیسڈ ورکرز ایکٹ اور پنجاب آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہوم بیسڈ ورکرز ایکٹ پنجاب آکو پیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ قانون پر عملدرآمد کیلئے صوبائی سیکرٹری لیبر سارہ اسلم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی انصر مجیدخان نے کہاکہ دونوں ایکٹس کی منظوری کے حوالہ سے فوراً کاغذی کارروائی پوری کرنے پر صوبائی سیکرٹری لیبر سارہ اسلم کی کاوش کو سراہتا ہوں۔دونوں ایکٹس کی منظوری گھریلو ملازمین اور صنعتی اداروں کے کارکنان کے تحفظ اور صحت کیلئے بہترین ثابت ہوں گے۔

کارکنان کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی بلند کرنا اولین ترجیح ہے۔انصرمجید خان نے کہاکہ قوانین پر عملدرآمد کیلئے تمام افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب میں کارکنان کی بہتری کیلئے ریکارڈ قانون سازی کی گئی ہے۔ہمیں کارکنان کے حقوق کے تحفظ کو ہرقیمت پر یقینی بناناہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں