سی سی پی او کی دوران ڈیوٹی بہادری کے مظاہرے پر کانسٹیبل کو شاباش

زخمی کانسٹیبل سیف علی کے علاج کے تمام اخراجات محکمہ پولیس ادا کرے گا، ذوالفقار حمید

منگل 10 دسمبر 2019 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2019ء) سی سی پی او ذوالفقار حمید کا ناکے پر کانسٹیبل کے زخمی ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ملزموں کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔ سی سی پی او کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹر اور ایس پی ماڈل ٹائون آپریشنز نے ہسپتال میں زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی۔ سی سی پی او نے سیف علی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل نے دوران ڈیوٹی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

زخمی کانسٹیبل کے علاج کے تمام اخراجات محکمہ پولیس ادا کرے گا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کانسٹیبل سیف علی کو سوموار کی رات گجومتہ ناکے پر ایک کار نے ٹکر ماری۔ کانسٹیبل نے مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ اسے روندتے ہوئے فرار ہوگئی۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ فرارشدہ کار پکڑنے کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جارہی ہے۔ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ حادثے میں سیف علی شدید زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں