ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں 3 لاکھ 73 ہزار 951پیکٹس گٹکا بھٹی میں جلا کر تلف

گٹکا ایک خاموش زہر قاتل ،کینسر سمیت متعدد موذی امراض کا باعث بنتا ہے ؒ مضر صحت گٹکا مختلف شہروں سے برآمد کر کے لاہور لایا گیا،ملوث افراد صحت دشمن کاروبار ترک کر دیں: ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بدھ 11 دسمبر 2019 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں مختلف اضلاع سے برآمد کیے گئے گٹکے کی بھاری مقدار میں پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموںنے راولپنڈی ٖڈویژن سے ایک لاکھ 45 ہزار 309اورفیصل آباد سے 82ہزار720 پیکٹس ممنوعہ گٹکا برآمد کیے۔

اسی طرح ساہیوال سے 53 ہزار610 ڈیرہ غازی خان سے 45 ہزار 740 جبکہ شیخوپورہ سے 15 ہزار 673 پیکٹ گٹکا پکڑا گیا۔ مزید برآںاوکاڑہ سے 14 ہزار 900، لاہور سے 10ہزار954 سیالکوٹ سے 3ہزار914 اور پاکپتن سے ایک ہزار 131ساشے گٹکاقبضے میں لیا گیا۔مجموعی طور پر3 لاکھ 73 ہزار951 پیکٹس گٹکاڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں بھٹی میں جلا کر تلف کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

بین شدہ مضر صحت گٹکا مختلف شہروں سے برآمد کر کے لاہور لایا گیا تھا۔

اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے پیش نظرپکڑے گئے گٹکا کو پیپکو بھٹی میں جلا کر تلف کیا گیا۔ عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ گٹکا ایک خاموش زہر قاتل ہے جوکینسر سمیت متعدد موذی امراض کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب بھر کو گٹکا فری زون بنانے کے لیے کسی بھی فوڈ پوائنٹ سے گٹکا برآمد ہونے پر اس کو سیل کر دیا جاتا ہے۔ گٹکا کے کاروبار میں ملوث افراد صحت دشمن کاروبار ترک کر دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں