ایل ڈی اے کی چھ غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی‘چاردیواریاں‘زیر تعمیر سڑکیں و دیگر انفراسٹرکچر مسمار

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:14

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمزکے عملے نے ڈائریکٹر بشریٰ نصیر کی زیر نگرانی کینال روڈ اور جی ٹی روڈ پر واقع چھ غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران عدن گارڈن،الامین ولاز،ایس ایف گارڈن، مہر گارڈن اور شالیمار انڈسٹریل کی زیر تعمیرسڑکیں‘سیوریج سسٹم ‘ چار د یواریاں‘ گرین بیلٹس اور دیگرانفراسٹرکچر مسمار کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں