لاہور،سٹی ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ ‘ مختلف جرائم میں ملوث161ملزمان گرفتار

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:14

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پرسٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے‘ ایس پی سٹی ڈویژن رضا صفدر کاظمی کی زیرِنگرانی سٹی ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث161ملزمان گرفتار کر لئے‘ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث4 گینگز کی10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2موٹر سائیکلیں، 1 چنگ چی رکشہ،6 موبائل فونزو اسلحہ بر آمد کیا گیا‘ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی30پسٹلز اورگولیاںبرآمدکی گئیں‘منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی36ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی4کلوگرام سے زائد چرس اور108 لیٹر شراب برآمد کی گئی‘ قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران13 ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروںروپے نقدی رقم بر آمد کی گئی‘قحبہ خانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کیا گیا‘چوری،امانت میں خیانت،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 13اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ 5 عدالتی مفروران کو بھی حراست میںلیا گیا‘ پتنگ بازی،ون ویلنگ ، کرایہ داری اور لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر41ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں