وکلاء کے متشددانہ طرز عمل سے پوری وکیل برادری شرمندہ ہی' وزیر کوآپریٹو

قانون ہاتھ میں لینے والوں کو عدالت کے کٹہرے میںلائیں گی' اسلم بھروانہ

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ نے کہا ہے کہ ہسپتال پر وکلاء کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو عدالت کے کٹہرے میں لائیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وکلاء کے متشددانہ طرز عمل سے پوری وکیل برادری شرمندہ ہے۔

(جاری ہے)

وکیلوں کے ہسپتال پر حملے کی وجہ سے مریضوں کے جابحق ہونے پر سخت افسوس ہوا۔ پنجاب حکومت مرحومین کے خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے،ذمہ داران کو سزا ملے گی۔وزیر اعلی عثمان بزدار سارے معاملے کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی بہادری قابل تحسین ہے۔وکلا کا صوبائی وزیر پر تشدد انتہائی قابل مذمت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں