اے سی رائیونڈ عدنان رشیدکا فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ کا دورہ

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان رشیدنے فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ کا دورہ کیا اور ریٹ لسٹ کا جائزہ لیااورسبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا ۔انہوں نے سبزی منڈی میں دیگر پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے بی ایچ یو آرائیاں کا بھی دورہ کیا۔

بی ایچ یو میں سٹاف کی حاضری، ڈسپنسری، وارڈز، لیبر روم اور دیگر کی چیکنگ کی گئی۔انہوں نے بی ایچ یو میں آئے ہوئے مریضوں سے ملاقات کی ان سے بات چیت کی۔انہوں نے مریضوں سے بی ایچ یو کی صورت حال کے بارے میں دریافت کیااورانتظامیہ کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ مجموعی طور پر تمام تر انتظامات تسلی بخش تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں