حکومتی نرخوں کی خلاف ورزی پر ایک ماہ کی پرائس چیکنگ رپورٹ جاری

جمعرات دسمبر 21:35

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے لاہور ڈویژن میں حکومتی نرخوں کی خلاف ورزی پر ایک ماہ کی پرائس چیکنگ رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق لاہور کی 1500مارکیٹوں سمیت مجموعی طور پر لاہور ڈویژن کی 4567 مارکیٹس کو چیک کیا گیا، کمشنر نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پر ایک ماہ میں لاہور میں 81لاکھ روپے سمیت کل ایک کروڑ 50لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، شیخوپورہ میں 14 لاکھ، ننکانہ 36 لاکھ اور قصور میں 17لاکھ روپے جرمانہ عائدکیا گیا، کمشنر لاہور نے کہا کہ ناجائز منافع خوری پر لاہور ڈویژن میں 30 دنوں میں 1012 مقدمات درج کرکے 1199 افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے جبکہ لاہور میں808 ، قصور 102 ،شیخوپورہ میں37 اور ضلع ننکانہ میں65 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ذخیرہ ندوزی، ملاوٹ اور ناجائز منافع خوری کیخلاف ایک ماہ میں40392 کارروائیاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments