لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے سڑکوں کے پیچ ورک کی رپورٹ تیارکر لی

جمعرات 12 دسمبر 2019 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2019ء) کمشنر لاہور ڈویژن وایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل سیف انجم کی ہدایت پر سڑکوں کے پیچ ورک کی رپورٹ تیارکر لی گئی ہے، لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ابتدائی طور پر 18 سڑکوں پر پیچ ورک کیلئے تصویری فہرست بنا لی ہے، مال روڈ اور علامہ اقبال روڈ مرمت و بحالی کی فہرست میں شامل ہیں،اسی طرح راوی زون کی مین شاہدرہ ٹاون روڈ اورحاجی کوٹ تا کالا خطائی روڈ پر پیچ ورک ہوگا، شالامار زون میں بھگت پورہ روڈ شیر شاہ تا بارہ دری چوک روڈ شامل ہیں، سڑکوں کی مرمت میں عزیز بھٹی زون کی ایک اور داتا گنج بخشؒ ٹاون کی تین روڈز جبکہ پائلٹ سکول روڈ،ندیم شہید روڈ، این بلاک تا شاداب چوک روڈ سمن آباد زون مرمت و بحالی میں شامل ہیں، گلبرگ ٹاون سے برکت مارکیٹ اور گرو مانگٹ روڈ بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ واہگہ زون کی دو اور اقبال زون کی دو سڑکیں مرمت و بحالی فہرست میں شامل ہیں، چیف آفیسر علی عباس بخاری نے بتایا کہ سڑکوں کی مرمت و بحالی کی فہرست کی منظوری کے فوری بعد پیچ ورک شروع کر دیا جائیگا،انہوں نے مزید کہا کہ مرمت و بحالی اور پیچ ورک کا تخمینہ بھی فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں