پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو کااجلاس ،ڈی جی پنجاب فرانزک لیبارٹری کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کی یقین دہانی

لیبارٹری کو بااختیار بنانے اور اس کے اخراجات میں اضافے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو سفارش کی جائے گی‘چیئر مین کمیٹی یاور عباس

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو کو پنجاب فرانزک لیبارٹری میں خالی آسامیاں پر کرنے اورلیبارٹری کو مزید توسیع اور اختیارات دینے کی یقین دہانی کروادی ۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو کا اجلاس یاور عباس کی زیر صدارت ہوا جس میں گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں پنجاب فرانزک لیب ے بارے میں آڈٹ پیراز زیر بحث آئے، اجلاس میں کمیٹی کو پنجاب فرانزک لیب کے ڈی جی کی جانب سے میڈیا کے ذریعے بریفنگ دی گئی جو کہ اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی کمیٹی نے پنجاب فرانزک لیب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیااور چیئرمین کمیٹی کی جانب سے پنجاب فرانزک لیب کی جرائم کے خاتمے میں مدد پر خراج تحسین پیش کیا۔

کمیٹی نے پنجاب فرانزک لیب میں 94 خالی آسامیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی فرانزک لیب کو خالی آسامیوں کو پر کرنے کی یقین دہانی کرا دی جبکہ کمیٹی نے پنجاب فرانزک لیبارٹری کو مزید توسیع اور اختیارات دینے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

چیئر مین کمیٹی یاور عباس کا کہنا تھا کہ لیبارٹری کو بااختیار بنانے کے لیے وزیراعلی پنجاب کو سفارش کی جائے گی اور انہیں اس لیب کی اہمیت کے بارے میں آگاہ اور اس کے اخراجات میں اضافے کی سفارش کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل میں پنجاب فرانزک لیب دنیا کی بہترین لیبارٹری ہے جس کے نتائج کو امریکن عدالتیں ریفرنس کے طور پر کورٹ کرتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 2007 میں اس لیب کا ایکٹ منظور کیا گیا اور سابقہ حکومت ے اس پر کام کیامگر بد قسمتی سے اس اہم ادارے کو قائم تو کردیا گیا مگر اسے با اختیار ہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈی جی بہترین کام کررہے ہیں مگر خدشہ ہے کہ کوئی اگر کمزور شخص اس کا ہیڈ بنا دیا گیا تو ادارہ تباہ ہوسکا ہے، اس وقت پنجاب فرانزک لیبارٹری کا موازنہ دنیاکی کسی بھی لیب سے کیا جا سکتا ہے، اعداو شمار کے مطابق اس وقت امریکہ میں 32فیصد برطانیہ میں 27فیصد آئرلینڈ میں 36فیصد،کینڈا میں 28فیصدپانامہ میں 38فیصد جبکہ پاکستان کی پنجاب فرانزک لیب میں تاخیر کا شکار کیسز صرف ڈیڑھ فیصد ہیں۔

اب تک پنجاب فرانزک لیبارٹری میں 5لاکھ53ہزار کیسز آئے ہیں جن میں سی5لاکھ44ہزارکیسز کے نتائج دئیے ہیں،دنیامیں ایسی مثال نہیں ملتی، پوری دنیا پنجاب فرانزک لیبارٹری کی تعریف کررہی ہے لیکن م اس کی قدر ہیں کررہے،تحریکانصاف کی حکومت اداروں کو با اختیار بنائے گی یہ سی فرد واحد کے نہیں بلکہ قو م کی امانت ہیں ہم ا نہیں مضبوط کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں