پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں قانونی پیچیدگیاںدور کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی اجلاس طلب کا فیصلہ

وزارت قانون نے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی ہے ،لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل سمیت دیگر سرکاری بزنس بھی نمٹایا جائیگا

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں قانونی پیچیدگیاںدور کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس 18 دسمبر کو طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق سمری منظور ہونے کی صورت میں اسے گورنر پنجاب کو بھجوایا جائے گا اور اجلاس دو ہفتے سے زائد تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں6سے زائد مسودات قانون پیش کئے جائیں گے ۔اجلاس میں حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2019 بھی پیش کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں