ریٹیل شاپس پر پر افسران کی کارروائیوں کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کررہے ہیں‘عبدالحمید میمن

ریٹیل سٹورز کو ایف بی آر سے مربوط کرنے کا مقصد سیلز کی 100فیصد انوائسز کا ریکارڈ حاصل کرنا ہے‘ڈی جی ریٹیل

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:24

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) ڈی جی ریٹیل عبدالحمید میمن نے کہا ہے کہ ریٹیل شاپس پر پر افسران کی کارروائیوں کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کررہے ہیں،ریٹیل سٹورز کو ایف بی آر سے مربوط کرنے کا مقصد سیلز کی 100فیصد انوائسز کا ریکارڈ حاصل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہوںنے ریٹیل سٹورز کو ایف بی آر کے سسٹم سے مربوط کرنے کے حوالے سے منعقد سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا ، چیف کمشنر آرٹی او ٹو احمد شجاع خان نے بھی سیمینار میں شرکت کی ۔

ڈی جی ریٹیل عبدالحمید میمن خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انوائس جنریشن سے بزنس پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہونگے،تاحال ملک بھر میں ساڑھے 4ہزار ریٹیلرز کو سسٹم سے مربوط کر چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سالانہ بجلی کا 6لاکھ روپے ادا کرنے والے ریٹیلر کیلئے سسٹم میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے،ایک ہزار سکوئر فٹ والے ریٹیلر اور بڑے شاپنگ مالز میں کام کرنے والے ریٹیلرز کو "پی او ایس انوائس مانیٹرنگ سسٹم"سے مربوط کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں