اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کا میاں میر ہسپتال اور اراضی ریکارڈ سنٹر کینٹ کا اچانک دورہ

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2019ء) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے میاں میر ہسپتال اور اراضی ریکارڈ سنٹر کینٹ کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے میاں میر ہسپتال میں ملازمین کی حاضری، وارڈز، ڈسپنسری، ادویات کی فراہمی اور سٹاک اورصفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا ۔اے سی کینٹ نے ہیلتھ کونسل کی بروز جمعہ میٹنگ بھی طلب کر لی۔

(جاری ہے)

اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے اراضی ریکارڈ سنٹر کینٹ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیااورزیر التوا کیسز کو چیک کیا، فوری طور پر زیرِ التوا کیسز ک2 نمٹانے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز میں آئے ہوئے سائلین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریںاور اراضی ریکارڈ سنٹر انچارج کو کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزٹس ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں