پنجاب فوڈ اتھارٹی کا زہریلے انڈسٹریل ویسٹ و سیوریج پانی سی اگائی گئی سبزیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:47

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے زہریلے انڈسٹریل ویسٹ اور سیوریج کے پانی سے اُگائی گئی سبزیوں کیخلاف کریک ڈائون کیا،تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں لاہور کے علاقے سادیوال میں 64کنال گندے پانی سے اُگائی گئی سبزیاں گوبھی،شلجم اور چقندرہل چلا کر تلف کر دیئے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ زہریلے پانی سے اُگائی سبزیوں میں شامل زہریلے مادے خوراک کا حصہ بن کر متعدد موذی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں،انڈسٹریل ویسٹ اور سیوریج کے پانی سے صرف آؤٹ ڈور پلانٹس، پٹ سن اور دیگر ڈیکوریشن پلانٹس اگائے جاسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں نہری یا ٹیوب ویل کا پانی دستیاب نہیں وہاں صرف غیر خوردنی فصلیں اگا ئیں،غیر خوردنی فصلوں میں بانس، پٹ سن، ان ڈور پلانٹس، نمائشی پھول سمیت متعدد فصلیں شامل ہیں،عرفان میمن کا مزید کہناتھا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال زیادہ تر علاقوں میں سبزیاں نہری یا ٹیوب ویل کے پانی سے اگائی جا رہی ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے ہر سطح پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں