سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی ہدایت پر اتائیت کیخلاف کارروائیاں جاری

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:47

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر اتائیت کے خلاف صوبہ بھر میںکارروائیاں جاری ہیں،تفصیلات کے مطابق اتائیت کیخلاف کارروائیوں میں صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 236 کلینکس کی چیکنگ کے دوران26 کو سیل کر دیا گیاہے،اتائی کلینکس لاہور، پاکپتن، سرگودھا،اٹک، اوکاڑہ، بھکر، گوجرانوالہ، چنیوٹ، گجرات، لیہ، لودھراں، ساہیوال اور ننکانہ صاحب میں سیل کیے گئے ہیں،مزید برآں28 کلینکس کے نامکمل انتظامات پر چالان جبکہ 42 مقدمات پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجوائے گئے ہیں،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرکا کہنا تھا کہ پنجا ب بھر میں عوام کی طرف سے 37 شکایات موصول ہوئیں اور13 شکایات کا سدباب کیا جاچکا ہے،کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ اتائیوں کے ساتھ ساتھ ناقص اور جعلی ادویات بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا بھی آغاز کر دیا ہے،روزانہ کی بنیادپر کارروائیوں کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں،صوبہ بھر میں انسان دشمن عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کر رکھاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں