عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور انکی زندگیوں میں خوشحالی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

وہ وقت بھی آئے گا جب پاکستان کاہیومن ڈویلپمنٹ میں سر فہرست ممالک میں شمار ہوگا ‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:27

عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور انکی زندگیوں میں خوشحالی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور ان کی زندگیوں میں خوشحالی اور آسودگی لانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کیلئے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ،وہ وقت بھی آئے گا جب پاکستان کاہیومن ڈویلپمنٹ میں سر فہرست ممالک میں شمار ہوگا ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ سابقہ حکمران پسے ہوئے طبقات اور عوام کی زندگیوں میں خوشحالی اور بہتری لانے کی بجائے اپنی اور اپنے حواریوں کی زندگیوں میں بہتری کیلئے کوشاں رہے جس کی وجہ سے پاکستان میں ایک بڑی تعداد سطح غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا پہلے دن سے موقف ہے کہ ہم اپنے عوامی پر خرچ کریں گے اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میںکوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

(جاری ہے)

جیسے جیسے حکومت کووسائل میسر آئیں گے عوام پر خرچ کرنے کی شرح بھی برھائی جائے گی اور یہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کے لئے پیشرفت کی جارہی ہے اور قوم کو جلد خوشخبری ملے گی جس کے بعد امیر اور غریب کے بچے کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں