پی آئی سی واقعہ پر یا سمین را شد فوری مستعفی ہوجائیں ‘سلیم ر ضا

حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے نااہل سلیکٹڈ حکمران عوام کیلئے وبا ل جان بن چکے ہیں

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:28

پی آئی سی واقعہ پر یا سمین را شد فوری مستعفی ہوجائیں ‘سلیم ر ضا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئدین کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پی آئی سی واقعہ پر یا سمین را شد فوری مستعفی ہوجائیں،تحریک انصاف حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے نااہل سلیکٹڈ حکمران عوام کیلئے وبا ل جان بن چکے ہیں،نااہل حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے مخا لف جماعتو ں پرالزام ترا شی کر کے بری الذ مہ نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ صو با ئی دارلحکومت میں بھی حکومت اپنی ر ٹ قا ئم نہیں کر سکتی تو پھرحکومت کو اپنی نااہلی کااعترا ف کر تے ہو ئے مستعفی ہو جا نا چاہیے ، عوامی مینڈ یٹ پر ڈاکہ ڈال کر بر سر اقتدار آ نے والو ں سے حکومت نہیں سنبھا لی جا رہی ، عمران خان سو سا ل بھی حکومت کر لے وہ ملک کو بحرانو ں سے نہیں نکال سکتے کیونکہ انہیں نہ کر کٹ کھیلنی آ ئی ہے نہ حکومت کر نا آ یا ہے، وہ صرف مخا لفین کیخلا ف گند گی زبان استعما ل کر سکتے ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ فاقہ کشی کاشکارعوام اب سڑکوں پرآنے پرمجبورہوچکے ہیں۔الیکشن سے قبل بلندوبانگ دعوے اورکھوکھلے نعرے لگانے والے آج منہ چھپائے پھررہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں