عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور ان کی زندگیوں میں خوشحالی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘جمشید اقبال چیمہ

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور ان کی زندگیوں میں خوشحالی اور آسودگی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں، وہ وقت بھی آئے گا جب پاکستان کاہیومن ڈویلپمنٹ میں سر فہرست ممالک میں شمار ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ سابقہ حکمران پسے ہوئے طبقات اور عوام کی زندگیوں میں خوشحالی اور بہتری لانے کی بجائے اپنی اور اپنے حواریوں کی زندگیوں میں بہتری کے لئے کوشاں رہے جس کی وجہ سے پاکستان میں ایک بڑی تعداد سطح غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا پہلے دن سے موقف ہے کہ ہم اپنے عوام پر خرچ کریں گے اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میںکوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے جیسے جیسے حکومت کووسائل میسر آئیں گے عوام پر خرچ کرنے کی شرح بھی بڑھائی جائے گی اور یہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کے لئے پیشرفت کی جارہی ہے اور قوم کو جلد خوشخبری ملے گی جس کے بعد امیر اور غریب کے بچے کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں