یووی اے ایس میں ڈاکٹر سید محمد سیدین جعفری کے ایصا ل ثو اب کیلئے تعز یتی اجلاس

جمعہ 13 دسمبر 2019 19:36

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز پاکستان ویٹر نری میڈیکل کونسل کے اشتراک سے ڈاکٹر سید محمد سیدین جعفری) مر حوم( کے ایصا ل ثوا ب کیلئے تعز یتی اجلا س کا انعقاد ہوا‘جس میں شر کا نے مر حوم کی شعبہ ویٹر نری کیلئے ادا کی گئی بیش قدر خد مات پر خرا ج تحسین پیش کیا گیا ۔

ڈاکٹر جعفری17مئی 1926کو ہر یا نہ میں پیدا ہو ئے اور ان کا انتقال 93 برس کی عمر میں 6دسمبر2019کو کرا چی میں ہوا‘وہ پاکستان ویٹر نری میڈیکل کونسل کے با نی تھے اور سن1947میں وہ پاکستان کے پہلے ویٹر نری گریجویٹ بھی بنے۔اجلا س کی صدارت وزیر لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیو یلپمنٹ ڈیپا رٹمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ویٹر نری یونیورسٹی کے صا بق وا ئس چانسلرز پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا، پروفیسر ڈاکٹر منظور قریشی،ڈاکٹر محمد ارشد، ڈاکٹر خالد محمود شوق سمیت سینئر یواس ایلو مینا ئی ممبران اور پی وی ایم سی کے ممبران، سٹیک ہولڈرز،یو نیو ر سٹی اساتذہ و طلبہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی اور مر حو م کے ایصا ل ثواب و مغفر ت اور در جات کی بلند ی کے لیئے فا تحہ خوا نی بھی کی ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے ڈاکٹر جعفری(مر حوم) کی مختلف ڈیپا رٹمنٹس جن میں محکمہ لا ئیو سٹاک،کالج آف ویٹر نری سائنس لا ہور، ویٹر نری ریسر چ انسٹیٹیو ٹ،پولٹری بریڈنگ کمپلیکس پی آئی اے، ڈیزیز ڈائگا نوسٹکس کے اینڈ اینز میں ایڈ منسٹر یٹیو، پروفیشنل اور تحقیق کار کے طور پر مختلف پو زیشنز پر اداکی گئی 33 سا لہ بیش قدر خد ما ت کا تفصیلی تذکر ہ کیا۔ تعز یتی اجلا س سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر لا ئیو سٹاک نے کہا کہ ڈاکٹرجعفری کی شعبہ ویٹر نری کے لئے ادا کی گئی سروسز کو کبھی بھی بھلا یا نہیں جا سکتا ۔ڈاکٹر خالد محمود شوق‘پرو فیسر ڈاکٹر پا شا نے نے اس موقع پر خطاب کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں