چینی وفد کا پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائو تھ ایشین سٹڈیز سنٹر کا دورہ

جمعہ 13 دسمبر 2019 19:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) چین کی چائنہ فارن افیئرز یونیورسٹی کے وفد نے پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کا دورہ کیا اور ’پاک چائنہ راہداری ۔پاکستان اور چین کے تعلقات اور علاقائی سیاست ‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر عنبرین جاوید نے سنٹر میں ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے بریفنگ دی۔انہوں نے چائنہ فارن افیئرز یونیورسٹی کے ساتھ تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی ۔انہوں نے وفد کے شرکاء کو تعلیم کے شعبہ میں نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔وفد کے شرکاء نے دونوں اداروں کے درمیان تحقیق کے تبادلوں ، پبلیکیشنزکے علاوہ مشترکہ سیمینارز اور کانفرنس کے انعقادپر بات چیت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں