پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام پروگرام

جمعہ 13 دسمبر 2019 19:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام کتب بینی کو فروغ دینے کیلئے انگریزی اور اردو کی کتابوں کا تعارفی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع شعبہ سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے نیل ڈی گراسے ٹائسن کی کتاب پر سیر حاصل گفتگو کی جبکہ پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر خواجہ محمد ذکریا نے اردو شاعری کی تصنیف ’کلیات مجید امجد‘ پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

تقریب میں چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، لائبریرینز اور طلبائو طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے کہا کہ مطالعہ کی عادات کو اپنانے کیلئے پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام دو سال سے پروگرام منعقد کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے انعقاد کا مقصد مختلف موضوعات پرشائع ہونے والی کتابوں کے علم سے پڑھنے والے مستفید ہو سکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں