اسلام میں خدمت انسانیت بہترین عبادت ہے،علامہ محمد ادریس

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:28

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ مخلوق خدا کے ساتھ حسن سلوک کرنا سب سے بڑی نیکی ہے، دین اسلام نے خدمت انسانیت کو بہترین اخلاق اور عظیم عبادت قرار دیا ہے، ہر خیر کاکام عبادت ہے، ہر وہ کام جو اللہ کریم کی رضا، خوشنودی کے لیے کیا جائے اس میں دنیا و آخرت کی فلاح و نجات ہے۔

(جاری ہے)

رسول اکرم ﷺ کا فرمان ہے ’’اللہ تعالیٰ اس بندے کے کام آتا ہے جو بندہ اپنے کسی بھائی کے کام آتا ہے‘‘دوسروں کے کام آنا نہ صرف عبادت ہے بلکہ افضل ترین عبادت ہے، اللہ تعالیٰ کو نیکیوں میں ایسی نیکی زیادہ پسند ہے جو اس کے بندوں کے ساتھ برتی جائے، ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعتہ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں