ضلعی انتظامیہ کے افسران کے مختلف اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے کیے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ, اے سی سٹی تبریز مری اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے اراضی ریکارڈ سنٹر سٹی اور رائیونڈ کا دورہ کیا۔

اے سی سٹی تبریز مری بھی ہمراہ تھے، جبکہ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے تحصیل ماڈل ٹاؤن اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

افسران نے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں سٹاف کی حاضری، ریکارڈ، آن لائن سسٹم، ٹوکن سسٹم اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔افسران نے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں آئے ہوئے سائلین سے بات چیت کی اوراراضی ریکارڈ سنٹرز میں صورتحال کے متعلق دریافت کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ سائلین ضلعی انتظامیہ لاہور کے اس احسن قدم سے مطمئن ہیں۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے تحصیل ماڈل ٹاؤن اراضی ریکارڈ سنٹر میں انچارج کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے کہا اراضی ریکارڈ سنٹرز میں کام احسن انداز میں جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں