ہسپتال پر حملہ ،ْ انتظامی کوتاہیوں کا تعین بھی کیا جا رہا ہے،راجہ بشارت

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2019ء) صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے واقعہ میں دیگر پہلووں کے ساتھ ساتھ انتظامی کوتاہیوں کا تعین بھی کیا جا رہا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وہ آج سول سیکرٹریٹ میں پی آئی سی واقعہ پرتحقیقاتی پیش رفت کی تفصیلات بیان کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ویڈیوز کے ذریعے شناخت کا عمل جاری ہے اور ذمہ داروں کاتعلق چاہیے کسی جماعت سے ہوانہیں گرفتارکرکیقانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔راجہ بشارت نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزداراور کابینہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ساری صورتحال مانیٹر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں شعبوں کی قیادت کو اس بات پر قائل کیا ہے کہ وہ خود بھی اپنی صفوں میں موجود شرپسند عناصر کی نشاندہی کریں اور ان کے خلاف کارروائی میں حکومت کی مدد کریں۔ تاہم یہ امر خوش آئند ہے کہ دونوں طرف کی اعلی قیادت اس واقعہ کی کھل کر مذمت کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں