مریدکے ،تین بااثر مبینہ سود خوروں نے مبینہ طور پر موٹر سائیکل کے پیسے نہ دینے پرپٹرول چھڑک کر تین بچوں کی ماں کو آگ لگادی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) مریدکے تھانہ صدر کی آبادی گجر ٹائون میں تین بااثر مبینہ سود خوروں نے مبینہ طور پر موٹر سائیکل کے پیسے دینے سے انکار پر پٹرول چھڑک کر تین بچوں کی ماں کو آگ لگادی ملزم فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جھلسنے والی خاتون تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جھلسنے والی خاتون رخسانہ اور اسکی بہن نے میڈیا کو بتایا انہوں نے کالو نامی ایک شخص سے دو سال قبل موٹر سائیکل لی جو اسے واپس بھی کردی جو چوری کی نکلی اور ملزموں سے موٹر سائیکل لاہور پکڑی گئی مگر ملزم ان سے موٹر سائیکل کے پیسوں کا تقاضہ کرنے انکے گھر پہنچ گئے انکار پر ملزم کالو اور اسکے دو ساتھیوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور فرار ہوگئے تشویشناک حالت میں جھلسنے والی رخسانہ کو ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے لے آئے پولیس کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں