ْکمشنر لاہور ڈویژن نے حکومتی نرخوں کی خلاف ورزی پر ایک دن کی پرائس چیکنگ رپورٹ جاری کر دی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے حکومتی نرخوں کی خلاف ورزی پر ایک دن کی پرائس چیکنگ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے تمام ڈی سی ز کو روزانہ رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور ڈویڑنل کمشنر رپورٹ کے مطابق لاہور کی 31 اور ڈویژن بھر میں ایک دن میں کل 141 مارکیٹس کو چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پر لاہور میں1لاکھ 37ہزار روپے سمیت کل 3لاکھ 75ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں پر شیخوپورہ 1لاکھ 35ہزار، ننکانہ 77ہزار اور قصور 25 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ناجائز منافع خوری پر لاہور ڈویژن میں 30 مقدمات درج کرکے 35 افراد کو گرفتارکر لیا گیا جبکہ لاہور 26،ننکانہ 3 اور شیخوپورہ میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ذخیرہ ا ندوزی، ملاوٹ اور ناجائز منافع کے خلاف 919 کارروائیاں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں