کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے لاہور میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے لاہور میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔افتتاح کے موقع پر ڈی سی لاہور دانش افضال اور ہیلتھ افسران بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہورنے سمن آباد ہسپتال میں بچوں کو پولیو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ کمشنر لاہور سیف انجم نے کہا آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کو باقاعدہ اصولوں کے مطابق مانیٹر کیا جائیگا۔

پولیو مرض عمر بھر کی معذوری پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انسداد پولیو مہم میں 19 لاکھ 60ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پولیو ٹیم اور سپروائزرز کو مانیٹر کیا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں عوامی نمائندوں و معززین کی شمولیت یقینی بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں انسداد پولیو مہم میں کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ رواں مہم میں بھی 19 لاکھ سے اوپر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کوئی گھر و بچہ پولیو قطروں سے محروم نہ رہے، یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں عمر بھر کی معذوری سے ہر بچہ کو بچانا ہے۔انسداد پولیو مہم کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔ہر والدین اور باشعور فرد کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں