سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی زیر صدارت پی آئی سی واقعے کی تفتیشی ٹیم کا اجلاس

سی سی پی او کو کیس میں اب تک ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی زیر صدارت پی آئی سی واقعے کی تفتیشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں سی سی پی او کو کیس میں اب تک ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سربراہ لاہور پولیس نے تفتیشی ٹیم کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

باقیماندہ گرفتاریوں اور کیس کی تیاری کیلئے 7رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی جا چکی ہے جس کے سربراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر ہوں گے۔

ایس پی آرگنائزڈ کرائم، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون، دو ڈی ایس پیز اور دو انسپکٹرز بھی ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید نے کہا کہ خصوصی ٹیم تفتیشی عمل کی میرٹ جلد تکمیل بھی یقینی بنائے گی۔ پی آئی سی کیس میں پیشرفت کے لئے دیگر تفتیشی ٹیمیں بھی متحرک ہیں۔ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں