شیخوپورہ اور قصور سرکل میں کھلی کچہری کا انعقاد،ترجمان لیسکو

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:06

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء)وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کی خصوصی ہدایات پر لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے۔ اس ضمن میں لیسکو کے شیخوپورہ سرکل کی مریدکے ڈویژن جبکہ قصور سرکل کی قصور سٹی ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔شیخوپورہ سرکل میں لگائی جانے والی کھلی کچہری کی صدارت ایس ای آصف ندیم نے کی جس میں ایکسئین مریدکے محمدحفیظ خان، ایس ڈی او اور آر اوزنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس کھلی کچہری میں ان کو مختلف نوعیت کی18شکایات موصول ہوئیں جن کا انہوں نے موقع پر ہی ازالہ کروایا۔اسی طرح قصور سرکل میں لگائی جانے والی کھلی کچہری کی صدارت ایس ای امداد علی نائچ نے کی جس میں ایکسئین قصورسٹی آصف مجید، ایس ڈی او اور آر اوزنے شرکت کی۔اس کھلی کچہری میں ان کو مختلف نوعیت کی16شکایات موصول ہوئیں جن میں سے انہوں نی15شکایات کا موقعے پرہی ازالہ کروایا جبکہ ایل ٹی لائینوں اور میٹر کی تبدیلی کے حوالے سے موصول شدہ1شکایت کا متعلقہ افسران کو جلد ازجلد ازالہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔اس کھلی کچہری کا مقصد صارفین کی سہولت اوران کی شکایات کا فی الفور ازالہ ممکن بنانا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں