مختلف ٹاؤنز میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ‘ جرمانے ‘سامان ضبط

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:08

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) کمشنرلاہور/ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کیپٹن (ر) سیف انجم کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن ) زبیر احمد وٹوکی زیرنگرانی انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔دوران آپریشن راوی زون اسکواڈ نے شاہ عالم مارکیٹ، شاہدرہ سے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 5500روپے جرمانہ کیا۔

سمن آباد زون اسکواڈ نے ایکسپو سنٹرکے علاقہ میں سٹریمرز، فلیکسز ، بینرزوغیرہ اتاردئیے جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 2000روپے جرمانہ کیا۔ علامہ اقبال زون اسکواڈ نے جوہر ٹائون، کالج روڈ کے علاقہ سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میںلاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 6000روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

واہگہ زون اسکواڈ نے کرول بازار سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میںلاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 2000روپے جرمانہ عائد کیا ۔

نشتر زون اسکواڈ نے کاچھا منڈی سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میںجمع کروا دیاجبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 4000روپے جرمانہ عائد کیا ۔گلبرگ زون اسکواڈ نے برکت مارکیٹ کے علاقہ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیاجبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3000روپے جرمانہ کیا۔عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے ہربنس پورہ روڈ، غازی آباد کے علاقہ سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 4000روپے جرمانہ عائدکیا۔

اس طرح انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 9ٹرکوں میں لاد کر سٹور میںجمع کروایا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 26500 روپے جرمانہ عائد کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں