کمشنر لاہور ڈویژن نے کاچھا پھل و سبزی منڈی کا دورہ کیا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:08

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے لاہورکاچھا پھل و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ کاچھا پھل و سبزی منڈی کے اس دورے کے دوران ڈی سی لاہور دانش افضال، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور منڈی انتظامیہ بھی موجود تھی۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے کاچھا منڈی میں صفائی اور دیگر سہولیات بارے خصوصی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران منڈی میں نیلامی کے وقت خود موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیلامی کے عمل کو شفاف اور اوپن رکھنے سے ہی شہریوں کو حقیقی ریلیف مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی ابتدائی قیمت منڈیوں سے شروع ہوتی ہے۔ کمشنر لاہور سیف انجم نے ڈی سی لاہور کے ہمراہ منڈی کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔ کمشنر لاہور کو کاچھا منڈی کے حوالے سے اے سی ذیشان رانجھا نے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں