مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی قیادت میں پارٹی کی اعلیٰ سطحی وفد کی وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے ملاقات،

تحریک انصاف کا پنجاب میں گڈگورننس کیلئے صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت کا اعلان

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی،سینئرنائب صدر ارشد داد، پنجاب کے ریجنل صدوراعجازاحمدچوہدری، نورخان بھابھہ ، صداقت عباسی ،ریجنل جنرل سیکرٹریز علی امتیاز وڑائچ، ڈاکٹر حسن مسعود سمیت عمر فاروق مائر ، عمرسرفراز چیمہ ، اعجازمنہاس کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مابین خصوصی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کا پنجاب میں گڈگورننس کیلئے صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت کا اعلان کیا ،حکومت اور پارٹی کے مابین اشتراک کی مربوط حکمت عملی طے کرلی گئی ، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی قیادت میں تحریک انصاف کے ذمہ داران اور وزیراعلیٰ کے مابین ہر ماہ ملاقات پر مکمل اتفاق ہوا، حکومت اور پارٹی کے نمائندوں پر مشتمل اعلیٰ سطحی رابطہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ، تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری برائے گڈ گورننس اعجاز منہاس اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عمر فاروق مائر کمیٹی میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے ، کمیٹی ماہانہ اجلاس میں صوبے میں گڈگورننس کے حوالے سے ایشوز پر معلومات مرتب کرے گی ، پنجاب میں حکومت اور پارٹی کے مابین معلومات کے تبادلے کے جامع نظام کو ضلع اور تحصیل کی سطح تک قائم کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور پارٹی کے ذمہ داران کا بھرپور خیر مقدم کیا، پاکستان تحریک انصاف کا منشور عوام کی فلاح و ترقی کا جامع پیکیج ہے، تحریک انصاف کے منشور کے موثر نفاذ کے ذریعے عوام کے مستقبل کی تعمیر کیلئے محنت کررہے ہیں، پنجاب میں گڈگورننس کے ہدف کے حصول میں تنظیم کے فعال کردار کا خیرمقدم کرتا ہوں، مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ نے کہاکہ پنجاب کی تعمیر و ترقی میں وزیراعلیٰ اور انکی حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں ملک بھر خصوصاً پنجاب میں مضبوط تنظیمی ڈھانچہ تعمیر کررہے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں تحریک انصاف وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مثالی حکومت اور بہترین گورننس کے اہداف کی جانب پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے، سیف اللہ خان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح پنجاب میں عمدہ گورننس اور انتظامی ڈھانچے کی اصلاح پیچیدہ چیلنج ہے، تحریک انصاف ہر سطح پرپنجاب حکومت کا دست و بازو بنے گی اور معیاری حکومت کے ہدف کے حصول میں اپنا متحرک کردار ادا کرے گی، پارٹی اور حکومت کے مابین قریبی روابط اور اشتراک کے مثبت اور دوررس نتائج برآمد ہوں گے ، وزیراعلیٰ پنجاب اور انکی حکومت کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں