×چاپان کے سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ شینڈ ویو سوکو کا جہلم میں بخش ٹرسٹ اسپتال میں طبی سامان کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح

اتوار 15 دسمبر 2019 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2019ء) چاپان کے سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ شینڈ ویو سوکو نے جہلم کے موضع دھنیلا میں ،میاں محمد بخش ، بخش ٹرسٹ اسپتال میں طبی سامان کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا ، حکومت جاپان نے اس پروجیکٹ کے لئے یو ایس ایس کے گرانٹ سپورٹ کے تحت طبی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے ، افتتاحی تقریب میں ڈی سی جہلم محمد سیف انور جپہ ،ایم پی اے صبرینہ جاوید ، سابق مئیر نجیب خان ، سابق آئی جی پی خالد قریشی اور دیگر سماجی فلاحی و سرکاری اداروںکے سربراہان شریک ہوئے ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت جاپان نے مالی سال2017میں میاں محمد بخش ٹرسٹ کو ضروری طبی سامان کی خریداری کے لئے مالی امداد فراہم کی تھی جس میں ٹرسٹ کے لئے ایکس رے اور الٹرا ساؤنڈ مشینیں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اب حکومت جاپان کی مدد سے حاصل کیے جانے والے اس طبی سامان کی دستیابی کے ساتھ علاقے کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد کو اپنے علاقے میں بہتر صحت کی سہولیات تک آسان رسائی حاصل ہوگی ، ادارے کی تعمیر سے قبل علاقہ مکینوں کو ایسی طبی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لئی15کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا تھا ۔

جاپان کے سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ شینڈ ویو سو کو نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین میاں محمد بخش ٹرسٹ خرم فرید برگٹ اور ان کی ٹیم کو اس اہم منصوبے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی ۔جاپانی سفیر دفتر نمائندہ شینڈو نے کہا کہ شعبہ صحت میں بہتری لانے کے لئے حکومت پاکستان کے اداروں میں مزید بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں ،انہوں نے معاشرتی بہبود خصوصاً خواتین اور بچوں کی بہتری کو بہتر بنانے کے لئے اپنی خدمات پسماندہ طبقات کو فراہم کرنے پر زور دیا ،انہوں نے امید بھی ظاہر کی کہ اس منصوبے سے نہ صرف کمیونٹی ممبران شعبہ صحت کے حوالے سے بہتر سہولیات سے لطف اندوز ہو سکیں گے بلکہ جاپان اور پاکستان کے عوام کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے میں بھی مدد ملے گی ۔

آخر میں وائس چیئرمین خرم فرید برگٹ نے سفارتخانہ جاپان کی جانب سے دل کھول کر عطیہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور جہلم کے دور دراز علاقے میں بہتر صحت کی خدمات کی فراہمی کے شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں