/بھارت سے ہندو یاتریوں کی کٹاس راج مندر چکوال میں مذہبی رسومات کارتک آشنان،کارت پورن ماشی کی تقریب کی ادائیگی

اتوار 15 دسمبر 2019 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2019ء) بھارت سے ہندو یاتریوں کی کٹاس راج مندر چکوال میں مذہبی رسومات کارتک آشنا ن،کارت پورن ماشی کی تقریب کی ادائیگی،مہاشو پوجا اور اور دیگر مقدس تقریبات۔پاکستان بھر سے ہندو مذہب کے پیروکار وں کے دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری آفتاب جہانگیر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی جتھ لیڈر شو پرتاب بجاج نے کہا کہ پاکستان میں ہندو مذہب کی عبادت گاہیں پاکستان میں اصل شکل میں محفوظ ہیں۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے مندروں کی تزئین و آرائش اور فعال بنائے جانے پر ہم وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین بورڈ کے شکرگزار ہیں۔

(جاری ہے)

کٹاس راج قدیم مندر اور مقدس تالاب ہندو مذہب میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر سال پاکستان یاترا کے لئے آتا ہوں ہو اور ہر بار ہمارے لئے بہترین انتظامات کیے جاتے ہیں۔چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں شوالہ تیجا سنگھ مندر کو اس کی اصل حالت میں بحال کرکے کے فنکشنل بنایا گیا ہے۔اسی طرح پاکستان میں بسنے والے ہند وں کو مکمل طور پر مذہبی آ زای حاصل ہے۔

جبکہ تمام عبادت گاہوں ہو کی تزئین و آرائش اور سیکیورٹی کے لئے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں۔تقریر کے بعد بعد بھارت سے آئے ہندو یاتریوں نیو سمیت دیگر مہمانوں کو خصوصی تحائف پیش کئے گئے۔جتھ کے ہمراہ آنے والے دیگر ہندو یاتریوں نے کٹاس راج مندر یاترا کے بعد حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے انتظامات کا شکریہ ادا کیا۔ہندو یاتری آج لاہور آئیںگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں