کالا خطائی روڈ نیو موٹر وے پل کے قریب دھند کے باعث متعدد گاڑیاں بیریئر سے ٹکراگئیں،کمسن بچہ جاں بحق، 7 افراد زخمی ہو گئے

جمعہ 17 جنوری 2020 17:39

لاہور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) کالا خطائی روڈ نیو موٹر وے پل کے قریب دھند کے باعث متعدد گاڑیاں بیریئر سے ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں ایک سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کالا خطائی روڈ نیو موٹر وے پل کے قریب دھند کے باعث دو گاڑیاں بیریئر سے ٹکرا گئیں جبکہ پیچھے سے آنیوالی متعدد گاڑیاں بھی ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

(جاری ہے)

واقعہ کی فوری اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں سمیت موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثہ کے نتیجہ میں زخمی ہونیوالے 31 سالہ عرفان ،ْ 24 سالہ سعید ،ْ35 سالہ محبوب ،ْ 45 سالہ احمد رضا ،ْ 26 سالہ بینش ،ْ 30 سالہ ساحر ،ْ 25 سالہ حسیب اور ایک سالہ خرم کو میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا ،جہاں پر ایک سالہ خرم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ موٹر وے پولیس نے حادثے کے نتیجہ تباہ ہونے والی گاڑیوں کو کنٹینر کی مدد سے جائے حادثہ سے ہٹا کر ٹریفک کو عام گاڑیوں کیلئے کھول دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں