لیسکو شیخوپورہ اور قصور سرکل میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:29

لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کی خصوصی ہدایات پر لیسکو کے شیخوپورہ سرکل کی رورل ڈویژن جبکہ قصور سرکل کی قصور سٹی ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔شیخوپورہ سرکل میں لگائی جانے والی کھلی کچہری کی صدارت ایس ای شیخوپورہ کی جانب سے ایکسئین شیخوپورہ سٹی ظفر اللہ سانگھی نے کی جس میں ایکسئین رورل انور وٹو،ڈی سی ایم شہزاد بھٹی، ایس ڈی او اور آر اوزنے شرکت کی۔

اس کھلی کچہری میں ان کو مختلف نوعیت کی38شکایات موصول ہوئیں جن کا انہوں نے موقع پر ہی ازالہ کروایا۔اسی طرح قصور سرکل میں لگائی جانے والی کھلی کچہری کی صدارت ایس ای ناصر ایاز خان نے کی جس میں ایکسئین سٹی آصف مجید،ڈی سی ایم محمدعرفان ،ایس ڈی او اور آر اوزنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس کھلی کچہری میں ان کو مختلف نوعیت کی24شکایات موصول ہوئیں جن میں سے انہوں نی17شکایات کا موقعے پرہی ازالہ کروایا جبکہ ایل ٹی لائینوں اور میٹر کی تبدیلی کے حوالے سے موصول شدہ7شکایات کا متعلقہ افسران کو جلد ازجلد ازالہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس کھلی کچہری کا مقصد صارفین کی سہولت اوران کی شکایات کا فی الفور ازالہ ممکن بنانا ہے۔ ایکسئین شیخوپورہ سٹی اور ایس ای قصورنے چیف ایگزیکٹولیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات کے پیش نظر نہ صرف لیسکو صارفین کے بجلی بلوں سے متعلق شکایات کا بروقت ازالہ کیا بلکہ دیگر معاملات اور مسائل بھی سنے ۔ کھلی کچہری میں آنے والے صارفین نے لیسکو کے اس عمل کا خیر مقدم کیا اورامید ظاہر کی کہ لیسکو آئندہ بھی صارفین کی سہولت کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ بروز ہفتہ لیسکو کے تمام سرکلز میں کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں جہاں متعلقہ سرکل کے ایس ایز بذات خود کھلی کچہری کے صدارت کرتے ہیں اور ان کی ٹیم صارفین کے شکایات کا اسی جگہ پر ازالہ کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں