شہر کے مختلف علاقو ں میںباؤلے کتے کے کاٹنے سے زخمی 28 افراد کو جنرل ہسپتال میں ویکسئین لگائی گئی

ہفتہ 18 جنوری 2020 19:31

لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ قینچی بازار، بیدیاں روڈ اور بھٹہ چوک میں باؤلے کتے کے کاٹنے سے 28 افراد زخمی ہو گئے جنہیں لاہور جنرل ہسپتال لایا گیا ، جہاں انہیں حفاظتی ویکسئین لگائی گئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی صبح واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین اورڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر رانا محمد شفیق کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو اپنی نگرانی میں فوری طبی امداد بہم پہنچائیں ۔

23 افراد قینچی بازار ، تین بیدیاں روڈ اور 2 بھٹہ چوک سے لائے گئے ۔ جن میں سے 2 درجن کی عمریں 15 سال سے کم ہیں ۔ پاگل کتے کے کاٹنے سے زخمی ہو کر ایل جی ایچ شعبہ ایمرجنسی میں آنے والے تمام افراد کوویکسئین لگانے کے علاوہ دیگر طبی سہولیات دی گئیں ۔ جس پر ان کی حالت سنبھل گئی اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔زخمیوں کے عزیز و اقارب نے بروقت طبی امداد فراہم کرنے پر ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں و نرسوں کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں