یتیموں اور دکھی انسانیت کی خدمت الخدمت فاؤنڈیشن کا نصب العین ہے ، صباء ثاقب

ہفتہ 18 جنوری 2020 19:31

لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ٹرسٹ لاہور کی جنرل سیکرٹری صباء ثاقب نے کہا کہ یتیموں ،غریبوں ،بے سہارااور دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے احکام اور سرکار مدینہﷺ کے فرمانوں پر دل و جان سے عمل کرنا ہوگا ،ان کا کہنا تھا کہ غریبوں اور نادار وں کی خدمت ہی اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ،خدمت خلق عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور انسانی فلاح کے کام صدقہ جاریہ ہیں-صباثاقب نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت افضل ترین عبادت کا درجہ رکھتی ہے ،اس کا اللہ تعالیٰ کے ہاں بڑا اجروثواب ہے یہ فریضہ سرانجام دینے والوں پر اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل و کرم ہوتا ہے اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات سے بھی ہمیں یہی درس ملتا ہے ۔

۔انہوں نے کہا کہ صحاب کرام اجمعین کی زندگیاں ہمارے لئے ایک کامل و اکمل نمونہ کی حیثیت رکھتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں