پاکستان ریلوے کا یکم فروری لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان شٹل ٹرین چلانے کا اعلان

ہفتہ 18 جنوری 2020 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) پاکستان ریلوے یکم فروری 2020 سے لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان شٹل ٹرین چلائے گی اس بات کا فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریلوے ہیڈکواٹر لاہور میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مسافر ٹرینوں کے اوقات کار پاکستان ریلوے کی آمدنی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ان کا فوکس ریلوے مسافروں کو کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر مرکوز ہے پاکستان ریلوے اپنی ملکیتی اراضی کے ذریعے ریلوے کی آمدنی بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں