وائس چیئرمین واسانے گورنر چوہدری محمد سرور کو پنجاب آب پاک اتھارٹی کے حوالے سے خصوصی تجاویز پیش کر دیں

اتوار 19 جنوری 2020 00:00

لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمودنے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو پنجاب آب پاک اتھارٹی کے حوالے سے خصوصی تجاویز پیش کر دیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات میںوائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے گورنر کو واسا اصلاحات 2020پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واسا آب پاک اتھارٹی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بھر پور تعاون کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آب پاک اتھارٹی کا قیام حکومت وقت اور گورنر پنجاب کی خصوصی کاوشوںکاثمر ہے۔ آب پاک اتھارٹی کے قیام سے پنجاب بھر میں لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی ہوگی۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایم ڈی واسا سید زاہد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُنکی بطور چیف آپریٹنگ آفیسر تقرری کو آب پاک اتھارٹی کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے واسا اصلاحات 2020کو سراہتے ہوئے وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود کو خصوصی مبارک باد دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں