پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ میں 13 اضلاع کی اہم اسامیوں کیلئے انٹرویوز‘ڈی ایچ او پری ونٹیو سروسز کی تعیناتی کی جائے گی

اتوار 19 جنوری 2020 00:00

لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ہدایت پر 13 اضلاع کی اہم اسامیوں کیلئے انٹرویوزکیے گئے ۔ڈی ایچ او پری ونٹیو سروسز کی 11، سی ای او اور ایم ایس کی ایک ایک نشست کیلئے انٹرویو کیے گئے۔تمام امیدوار محکمہ صحت کے گریڈ 18 سے 20 تک کے حاضر سروس افسران ہیں۔

(جاری ہے)

13 سیٹوں کے لیے 54 امیدواروں کا ابتدائی انتخاب بھی تعلیمی قابلیت اور تجربہ کی بنیاد پر کیا گیاہے۔یاد رہے کہ اہم نشستوں پر تعیناتی کے لیے امیدواروں کو درخواست دینے کے لیے سات روز کا وقت دیا گیاتھا۔انٹرویوز گوجرانوالہ، قصور، ملتان، ساہیوال، بھکر اورننکانہ صاحب میں ڈی ایچ او پری ونٹیو کے لیے گئے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ بہاولپور، لیہ، رحیم یار خان، چنیوٹ، منڈی بہاؤالدین میں بھی ڈی ایچ او پری ونٹیو سروسز کی تعیناتی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں